Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پچاس ہزار روپے اور اس سے کم آمدن والوں پر ٹیکس لگے گا یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

حالیہ رپورٹ میں عالمی بینک نے 50 ہزار سے کم آمدنی والے افراد پر ٹیکس لگانے کا مشورہ دیا تھا تاہم ایف بی آر نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت ملکی معاشی صورتحال پر اجلاس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) امجد زبیر نے کہا کہ 50 ہزار سے کم آمدنی والے افراد اور دکانوں پر ٹیکس لگانے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں ملی اور نہ نئے ٹیکسز لگانے کی کوئی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات، ریونیو کلیکشن پر بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ زراعت پر ٹیکس لگانا صوبوں کا اختیار ہے، دکانوں پر ٹیکس لگانے کیلئے فی الحال تجویز زیر غور نہیں۔ طے شدہ ٹارگٹ کے مطابق ٹیکس جمع کر رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version