Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں  سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 7800 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 97 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 6684 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 69 ہزار 70 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 7800 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 97 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 6684 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 69 ہزار 70 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ چاندی کی قیمت 2500 روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔

 دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا 13 ڈالر اضافے سے 1885 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version