پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عوام کیلئے ایک اور بڑا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے اور صوبائی حکومتوں کو بھی اشیا کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل ہونا چاہیے۔ وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ حکام پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فوری طور پر فعال کیا جائے۔
نگران وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو فی الفور منتقل کرنے کی پوری کوشش کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
