Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے ریلیف کو عوام تک منتقلی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 ضلعی انتظامیہ کے موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے عہدے داروں سے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ تاہم اب موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد تک کمی کرے گی۔

  پرائیویٹ اڈوں سے چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 10 فیصد تک کمی کی جائے گی۔

اس حوالے سے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے کرایوں میں فوری کمی پر رضامندی ظاہر کی ہے، تیل کی قیمتیں گرنے سے اشیائے ضروریہ کی نقل و حمل کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پر کاروباری افراد دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی لائیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version