Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنشن رولز میں تبدیلیاں؛ سول ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

وزارت خزانہ نے پنشن رولز میں تبدیلیوں کیلئے سمری تیار کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے پنشن رولز میں تبدیلیوں کیلئے سمری تیار کر لی ہے، تبدیلی کا اطلاق وفاقی حکومت کے سول ملازمین پر کیا جائے گا۔

پنشن رولز میں ترامیم کی سمری پے اینڈ پنشن کمیشن کی 2020 کی سفارشات کی روشنی میں تیار کی گئی،  سمری میں سفارش کی گئی کہ مستقبل میں آخری تنخواہ کی بنیاد پر پنشن نہیں ملے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سول محکموں میں ریٹائرمنٹ سے قبل ملازمین کو کئی ترقیاں دی جاتی ہیں، نئے طریقہ کار کے تحت پنشن کا تعین آخری 3 سال تنخواہ کی اوسط پر کیا جائے گا، سمری میں پنشنر کا کمیوٹیشن 25 فیصد کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنشنر دوبارہ سرکاری نوکری کی صورت میں پنشن وصول کر سکتا ہے یا پھر تنخواہ، پنشن میں اضافہ صرف سالانہ مہنگائی کے ساتھ منسلک ہو گا۔

اس کے علاوہ اگر کسی سال مہنگائی 10 فیصد سے زائد ہوئی تو ایڈہاک ریلیف فراہم کیا جائے گا، جب مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے کم ہو جائے گی پھر ایڈہاک ریلیف ختم کر دیا جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version