Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کے لئے خوشخبری؛ مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی

مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سرکاری سطح پر مرغی کا فی کلو گوشت 68 روپے کمی کے بعد 502 روپے کا ہو گیا۔

کمشنر کراچی نے مرغی کے نرخ مقرر کر دیئے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 44 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 324 روپے ہو گئی ہے۔

اس سے قبل مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 570 روپے کلو تھی جبکہ ذندہ مرغی کی فی کلو سرکاری قیمت 368 روپے تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version