مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈھائی نمبر راشن کے آٹے کی ہول سیل قیمت 123 روپے، فائن آٹا اور میدے کے ایکس مل ریٹ 130 اور ریٹیل میں ایک 148روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔
چھوٹی چکیوں کے ایک نمبر چکی آٹے کی فی کلو قیمت 140 روپے کردی گئی، کمشنرکراچی کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں پانچ سے 10 روپے فی کلو ریلیف دیا گیا، سرکاری قیمت پرفروخت نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔
دوسری جانب چیئرمین ہول سیل ایسوسی ایشن عبدالروف ابراہیم کا کہنا ہے درآمدی گندم آنے کے بعد گندم کی قیمت 100 روپے فی کلو سے بھی نیچے آچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت 115 اور فائن آٹے کی 120 روپے فی کلو ہونی چاہیے تھی، پہلے ریٹیل مارکیٹ میں آٹا 130سے 140 روپے فی کلوفروخت ہورہا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
