Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تیل اور گھی کی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی

تیل اور گھی کی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں ملک میں ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی اوسط ریٹیل قیمت 512.60 روپے رہی جو ستمبر کے مقابلہ میں 2.40 فیصد کم ہے۔

 ستمبر میں ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی اوسط ریٹیل قیمت 525.18 روپے رہی تھی۔

5 لیٹر ڈالڈا کوکنگ آئل کی اکتوبر میں اوسط قیمت 2928.87 روپے ریکارڈ کی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 1.62 فیصد کم ہے۔

ستمبر میں 5 لیٹر ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط ریٹیل قیمت 2977.17 روپے تھی۔ 2.5 کلو گرام ڈالڈا گھی کی اکتوبر میں اوسط ریٹیل قیمت 1392.21 روپے رہی جو ستمبر کے مقابلہ میں 0.90 فیصد کم ہے۔

ستمبر میں 2.5 کلوگرام ڈالڈا گھی کی اوسط ریٹیل قیمت 1404.80 روپے تھی۔ ایک کلو بناسپتی گھی کی اکتوبر میں اوسط ریٹیل قیمت 534.92 روپے ریکارڈ کی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 1.75 فیصد کم ہے۔ ستمبر میں ایک کلو بناسپتی گھی کی اوسط ریٹیل قیمت 544.44 روپے تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version