پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
او سی اے سی اور ٹاپ لائن سکیورٹیز کے مطابق جولائی سے نومبر 2023ء کی مدت میں ملک میں 6450000 ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 5,418,000 ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
نومبر میں 1373000 ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 11 فیصد کم ہے۔
گزشتہ سال نومبر میں ملک میں 1545000 ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 482000 ٹن فرنس آئل، 2646000 ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل، 2997000 ٹن پیٹرول اور 324000 ٹن دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت دیکھنے میں آئی ہیں۔
