Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چائے پینے کے شوقین افراد کے لئے بڑی خوشخبری

چائے پینے کے شوقین افراد کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مختلف برانڈ کی چائے کی قیمتوں میں 60 روپے سے 110 روپے کی کمی کر دی گئی جبکہ 800 گرام پیک 2195 کی بجائے 2085 میں دستیاب ہوگا۔

430 گرام پیک 1197 کی بجائے 1137 میں دستیاب ہوگا جبکہ 900 گرام پیک 1792 کی بجائے 1732 روپے میں فراہم کیا جائے گا۔

Exit mobile version