Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری؛ معروف کار ساز کپمنی کا اہم اعلان

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف کار ساز کمپنی ریگل آٹو موبائلز نے اپنی برقی توانائی سے چلنے والی الیکٹرک گاڑی سیریس 3 کو متعارف کروانے کے صرف ایک ماہ بعد ہی قیمت میں بھاری کمی کا اعلان کر دیا۔

کمپنی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ روپے کی قدر بڑھنے اور ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق گاڑی کی قیمت میں کمی کا اقدام الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے میں اہم کر دارا دا کرے گا۔

کمپنی نے گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت میں 8 لاکھ 9 ہزار روپے کمی کی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 83 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی صارفین کے لئے 91 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب تھی۔

کار کی بکنگ قیمت میں بھی 50 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے، الیکٹر ک وہیکل کے شوقین افراد سیرس 3 کو تین لاکھ کی بجائے محض اڑھائی لاکھ روپے ایڈوانس دیتے ہوئے بک کروا سکتے ہیں۔

Exit mobile version