مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے ایک اور بُری خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت میں تین روز میں 12 روپے کلو اضافہ ہو گیا ہے۔
پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 12 روپے اضافے سے 602 روپے کی ہو گی ہے اور زندہ برائلر مرغی کی قیمت 8 روپے اضافے سے 415 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت بھی 2 روپے اضافے سے 384 روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔
یاد رہے کہ تین روز میں برائلر گوشت کی قیمت میں 54 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
