تیل اور گھی کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق دسمبرمیں 5 کلو ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2787.10 روپے ریکارڈ کی گئی جو نومبر کے 2834.43 روپے کے مقابلہ میں 1.67 فیصد کم ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق دسمبر2023 میں ڈھائی کلو ڈالڈا بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1328.77 روپے ریکارڈ کی گئی جو نومبرکے مقابلہ میں 2.41 فیصد کم ہے۔
نومبرمیں ملک میں ڈھائی کلو ڈالڈا بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1361.52 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دسمبر میں ایک کلو ڈالڈا بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 506.57 روپے ریکارڈ کی گئی جو نومبر کے مقابلہ میں 1.59 فیصد کم ہے۔
نومبرمیں ملک میں ایک کلو ڈالڈا بناسپتی گھی کی اوسط قیمت514.74 روپے ریکارڈ کی گئی۔
