Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بینک ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری؛ اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک ملازمین کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک یومِ کشمیر کے موقع پر پیر 5 فروری 2024 کو بند رہے گا۔

اس کے علاوہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے 5 فروری بروز پیر کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کے باعث تمام سرکاری و غیرسرکاری ادارے مکمل طور پر بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے، اس دن دنیا کو یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام جو اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں وہ ان کا بنیادی حق ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر میں بھی تسلیم کیا گیا ہے۔

Exit mobile version