پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کو ایک اور زوردار جھٹکا لگ گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپے17 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 13 روپے 76 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے، اضافے کے بعد ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت257 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 40 روپے ہوگی۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فروری 2024 کے لیے ہوگا۔
