Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے انتہائی اہم خبر

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے انتہائی اہم خبر آگئی ہے۔

ٹویوٹا کمپنی نے 2023 میں 11.2 ملین کی ریکارڈ فروخت کرنے کے بعد مسلسل چوتھی بار دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی آٹومیکر کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق جاپانی کار ساز کمپنی نے گزشتہ سال عالمی گروپ سیلز میں 7.2 فیصد اضافے کے ساتھ آٹومیکر میں خود کو سرفہرست رکھا ہے جس میں چھوٹی کار بنانے والی کمپنی ڈائی ہاٹسو اور ٹرک یونٹ ہینو موٹرز شامل ہیں۔

ٹویوٹا کے چیئرمین اکیو ٹویوڈا نے ٹویوٹا کے لیے وژن کا اعلان کرنے کے لیے ایک تقریب میں صحافیوں کو بتایا کہ “میں ہینو موٹرز، ڈائی ہاٹسو اور ٹویوٹا انڈسٹریز میں یکے بعد دیگرے بے ضابطگیوں کی وجہ سے ہونے والی زحمت اور تشویش کے لیے اپنے صارفین اور اسٹیک ہولڈرز سے انتہائی معذرت خواہ ہوں ‘۔

Exit mobile version