Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول سے متعلق بڑی خبر آگئی

پیٹرول سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

او سی اے سی کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ملک میں 4.18 ملین ٹن پیٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں سات فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 4.58 ملین ٹن پیٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

جنوری کے دوران ملک میں 0.61 ملین ٹن پیٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں پانچ فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں ملک میں 0.65 ملین ٹن پیٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں پیٹرول کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی نمو ہوئی۔ دسمبر میں 0.57 ملین ٹن پیٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو جنوری میں بڑھ کر 0.61 ملین ٹن ہو گئی۔

دوسری جانب ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر13فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

او سی اے سی اور عارف حبیب ریسرچ کے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملک میں 9.07 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 10.47ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی ۔

جنوری میں ملک میں 1.38ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبر کے مقابلے میں 12فیصد زیادہ اور گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 4فیصد کم ہے۔

دسمبر میں ملک میں 1.24ملین ٹن اور گزشتہ سال جنوری میں 1.44ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

Exit mobile version