Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نئے مالی سال تمام فالتو آسامیاں ختم، نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی کی تجاویز

وزارت خزانہ نے وفاقی بجٹ 25-2024 کے لیے تمام فالتو آسامیاں ختم کرنے اور نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائد کرنے کی تجاویز دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی 3 سال سے زائد عرصے سے خالی تمام آسامیاں ختم کرنےکی تجویز دی ہے، تاہم اس حوال سے وزارت نے تمام وزارتوں اور ڈویژن کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کسی بھی وزارت، ڈویژن یا محکمے میں نئی آسامیوں کی اجازت نہیں ہوگی، نئی آسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سے مشروط ہوگی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اور ڈویژن سے آسامیوں کی تفصیلات 5 اپریل تک طلب کرلی ہیں، وزارت خزانہ نے منظور شدہ، پُر اور خالی آسامیوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔

Exit mobile version