مہنگائی کے مارے عوام کی مشکل میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، زیادہ تر ادویات 20 سے 70 فیصد تک مہنگی کی گئیں، بعض کی قیمتوں میں دو گنا جبکہ دو تین کی چار گنا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے دو ہفتے پہلے جن ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دی تھی ان میں ٹی بی، بلڈ پریشر، بخار، دل کی بیماری، جسم درد، بچوں کی ویکسین اور آپریشن میں استعمال ہونے والی ادویات شامل ہیں۔
دوسری جانب نگران وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں پر حکومتی کنٹرول ختم کرنے کی منظوری دیدی۔ آئندہ 98 فیصد ادویات کی قیمتیں دواساز ادارے خود مقرر کرنے کے مجاز ہوں گے، صرف دو فیصد لازمی ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار ڈریپ کو حاصل ہو گا۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت قومی صحت نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا، وفاقی کابینہ نے یہ فیصلہ ڈرگ ایکٹ 1976 کی شق 12 کے تحت کیا ہے۔
