مہنگائی سے پریشان حال عوام کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔
پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مارچ میں دال مسور کی فی کلواوسط قیمت 333.59 روپے ریکارڈ کی گئی جوفروری کے مقابلہ میں 0.96 فیصد کم ہے، فروری میں دال مسور کی فی کلو اوسط قیمت 336.83 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح مارچ میں دال ماش کی فی کلواوسط قیمت 540.03 روپے ریکارڈ کی گئی جو فروری کے مقابلے میں 1.30 فیصد کم اور گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 28 فیصد زیادہ ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق فروری میں ملک میں فی کلو دال ماش کی قیمت 547.13 روپے اورگزشتہ سال مارچ میں 419.13 روپے تھی۔
مارچ میں دال چنا کی فی کلو اوسط قیمت 259.56 روپے ریکارڈ کی گئی جو فروری کے مقابلہ میں 0.32 روپے کم ہے، فروری میں ملک میں دال چنا کی فی کلو قیمت 260.39 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس کے علاوہ مارچ میں دال مونگ کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مارچ میں دال مونگ کی فی کلو قیمت 311.92 روپے ریکارڈ کی گئی جو فروری میں 309.41 روپے اور گزشتہ سال مارچ میں 282.92 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
