ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس چور ملکی خوشحالی کے دشمن ہیں، ان کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شایع کئے جائیں گے، اکاؤنٹ فریز کرنے کے لئے بھی اقدامات کریں گے۔
صوبائی وزیر نے سندھ میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو سراہا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی تعریف بھی کی۔
