Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجٹ 2024؛ یوٹیلیٹی اسٹورز کے حوالے سے بڑی خبر

یوٹیلیٹی اسٹورز کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم پیکج جاری رکھنے کا امکان ہے۔

 اس حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز سے نئے مالی سال کے لیے تجاویز مانگ لی ہیں۔

وزیر اعظم پیکج کے لیے تجاویز کو نئے مالی سال کے بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر موجودہ وزیراعظم ریلیف پیکج 30 جون کو ختم ہو جائے گا۔

وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی دی جاری ہے، چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر بی آئی ایس پی صارفین کے لیے ماہانہ تقریباً 3 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کے لیے چینی 109 روپے فی کلو مقرر ہے، 10 کلو آٹے کا تھیلا 648، گھی 393 روپے فی کلو دستیاب ہے، دالوں اور چاول پر بھی فی کلو 25 روپے سبسڈی ہے۔

Exit mobile version