گھر میں لگے سولر پینلز کی کارکردگی بڑھانے کا آسان طریقہ سامنے آگیا ہے۔
حال ہی میں ’یونیورسٹی آف اوٹاوا‘ میں کی گئی ریسرچ میں محققین نے سولر پینل کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے ایک موثر طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔
محققین نے دریافت کیا ہے کہ شمسی پینلز کے نیچے ریفلیکٹو سرفیس رکھنے سے توانائی کی پیداوار میں اضافہ اور زیادہ روشنی جذب کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
محققین کا مقصد پینلز کے نیچے مصنوعی ریفلیکٹرز یا انتہائی ریفلیکٹو سفید سطح کو رکھ کر شمسی توانائی کی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانا ہے۔ اس سادہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے توانائی کی پیداوار میں 4.5 فیصد اضافہ ہو گا۔
یاد رہے کہ اوٹاوا یونیورسٹی کی طرف سے مصنوعی گراؤنڈ ریفلیکٹرز پر مطالعہ قومی قابل تجدید توانائی لیبارٹری کے ساتھ ایک نئی تحقیقی شراکت کا صرف آغاز ہے۔
