گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر سے پاک سوزوکی موٹرز کارپوریشن کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
دوران ملاقات رانا تنویر نے کہا کہ آٹو سیکٹر کو3 دہائیوں سے مراعات یافتہ نظام کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی، آٹو سیکٹر کو اب ملک کے لیے برآمدی ریونیو میں نمایاں حصہ ڈالنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، 43 کمپنیوں کو مقامی مینوفیکچرنگ الیکٹرک وہیکلز کے سرٹیفکیٹ جاری کیے ہیں۔
وفاقی وزیر صنعت نے کہا کہ کمپنیاں پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں، حکومت پاک سوزوکی موٹرز کے کاروباری آپریشن اور توسیع میں سہولت فراہم کرے گی۔
دوران ملاقات وفد نے بتایا پاک سوزوکی بہت جلد نئی گاڑیاں مارکیٹ میں متعارف کرائے گا، پاک سوزوکی موٹرز کارپوریشن کراچی میں بائیو گیس پلانٹ لگانا چاہتی ہے۔
