Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر آگئی

گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے ) کی جانب سے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق کار کا ٹول ٹیکس 30 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کر دیا گیا ہے جبکہ ویگن کا 50 سے بڑھا کر 70 اور بسوں کا 100 سے بڑھا کر 130 کردیا گیا ہے۔

آرٹیکولیٹڈ ٹرکوں کا ٹول ٹیکس 100 روپے کے اضافے کے بعد 250 سے بڑھ کر 350 ہوگیا ہے۔

 

 

لاہور تا عبدالحکیم موٹروے ایم تھری پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 500 جبکہ ویگن کیلئے 750 روپے ہوگیا اور ٹرک کیلئے 2500 روپے کر دیا گیا ہے۔

فیصل آباد تا ملتان موٹروے ایم فور پر کار کا ٹول ٹیکس 650، ویگن کا 1000 اور ٹرکوں کا 3200 روپے کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹروے ایم فائیو پر کار کا ٹول ٹیکس 900 روپے، ویگن کا 1300 اور ٹرکوں کا 4500 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

Exit mobile version