حکومت نے سولر لگوانے کے خواہشمند شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت بجٹ میں سولر انرجی کیلئے ابتدائی طور پر 5 ارب روپے رکھے گی اور سولر پینل انتہائی رعایتی قیمت پر دینے کی اسکیم بھی لا رہے ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ غریب اور متوسط طبقے کو 2 لاکھ سولر پینلز دیئے جائیں گے جن کی قیمت کا 80 فیصد حکومت اور صرف 20 فیصد عوام سے لیا جائے گا۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں 5 لاکھ ایسے گھر ہیں جہاں بجلی موجود ہی نہیں۔ کراچی سمیت سندھ میں سولر پارک اور منی گرڈ اسٹیشن لگائیں گے اوران سے عوام کو 100 یونٹ مفت بجلی دیں گے۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے 50 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔
