Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق طرز پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ کے پی نے ایڈ ہاک ریلیف الاؤنس کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اسکیل 1 سے 16 تک 25 فیصد، اسکیل 17 سے 22 تک 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اسی طرح ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق اضافے کا اطلاق جولائی کی تنخواہوں اور پنشن میں کیا جائے گا۔

یاد رہے خیبرپختونخوا حکومت نے حالیہ بجٹ کے دوران تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا تھا۔

Exit mobile version