Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی صارفین کو ریلیف دینے سے متعلق وزیر صنعت کا اہم بیان آگیا

بجلی صارفین کو ریلیف دینے سے متعلق وزیر صنعت کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے کمیٹیاں بنائی ہیں لیکن آنے والے دنوں میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنا ہے مگر اس میں تھوڑا وقت لگے گا۔

انکا کہنا تھا کہ ترقیاتی بجٹ سے 50 ارب روپے کی کٹوتی 200 یونٹ تک کے صارفین کو ریلیف دینے کیلئے کی ہے اور صنعتوں کو بھی 10 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا ہے۔

رانا تنویر نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر بات چیت ہورہی ہے، گیس اور دیگر توانائی پر چلنے والے منصوبوں پر کوئلے پر منتقل کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

وزیر صنعت نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے دورہ چین کے دوران چینی صدر سے اس ضمن میں بات کی تھی، بجلی گھروں کے کوئلے پر منتقل ہونے سے پیداواری لاگت میں کمی آئے گی۔

Exit mobile version