مرغی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں مرغی کا گوشت مزید 15 روپے اضافے کے ساتھ 680 روپے فی کلو اور زندہ مرغی 480 روپے کلو تک پہنچ گئی۔
کوئٹہ میں ایک ہفتے کے دوران مرغی کی قیمتوں میں 220 روپے فی کلو کے حساب سے اضافہ ہوا ہے۔
شہریوں کا ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاہم مرغی فروش کہتے ہیں کہ پنجاب سے سپلائی معطل ہونے اور مال کی قلت کے باعث مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب لاہور میں مرغی کا گوشت 03 روپے فی کلو کمی کے بعد 594 روپے فی کلو ہو گیا ہے جبکہ زندہ مرغی کی قیمت میں بھی دو روپے کمی ہو گئی ہے۔ زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 396 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 410 روپے کلوہو گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مرغی کا گوشت 597 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 398 اور پرچون ریٹ 412 روپے کلو تھا۔
