Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیپرا کا بجلی قیمتوں کے 20 فیصلوں پر اَز سرِ نو سماعت کا فیصلہ

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمتوں سے متعلق 20 فیصلوں پر اَز سرِ نو سماعت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں گزشتہ 20 بار کے فیصلوں پر ایپلٹ ٹربیونل کے حکم پر از سرِ نو سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔

ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے تحت جاری کیے گئے 20 فیصلوں پر نئی سماعت 3 ستمبر ہوگی، اتھارٹی 2021، 2022 اور 2023 کے دوران کیے گئے 15 ماہانہ فیصلوں کا جائزہ لے گی جبکہ تین سالوں میں 5 سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے فیصلوں پر بھی سماعت ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان ایکس پٹریایٹس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی اپیل پر ایپلیٹ ٹریبونل نے فیصلہ جاری کیا تھا، فیصلے میں اتھارٹی کو تمام 20 سماعتوں کا از سر نو سماعت کا حکم دیا گیا تھا۔

Exit mobile version