پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 491 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 491 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 848 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 890 کی بلند سطح پر ٹریڈ ہوا، مارکیٹ میں پورا دن 17 ارب روپے کے 96 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا ۔
مارکیٹ میں پورا دن 258 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 138 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔
