ملک میں مہنگائی کی شرح تین سال کی کم ترین سطح آگئی ہے جس کے بعد شرح سود میں کمی کی توقع ہے۔
ماہرین کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد پر آگئی ہے، اورافراط زر کی موجودہ شرح کو دیکھتے ہوئے شرح سود میں 1 سے ڈیڑھ فیصد کمی ہوسکتی ہے۔
اس وقت سود 19.50 پر ہے، بزنس کمیونٹی کی جانب سے 400 سے 500 بیسسز پوائنٹس کی کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
کراچی چیمبر آف کامرس نے کہا کہ اسٹیٹ بینک فوری طور پر شرح سود میں کمی کرکے 14.5 فیصد پر لائے، شرح سود میں کمی سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔
