Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے پر روپے پر دباؤ کم ہوا، ایک ہفتے میں انٹربینک میں امریکی ڈالر 41 پیسے سستا ہوگیا۔

ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 278.57 روپے سے کم ہوکر 278.16 روپے پر بند ہوا، جبکہ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 پیسے کمی سے 280.75 روپے کا ہوگیا۔

ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 31 پیسے کمی سے 311 روپے کا ہوگیا، برطانوی پاونڈ 19 پیسے مہنگا سے 368.83 روپے پر پہنچ گیا۔

 ایک ہفتے میں یو اے ای 14 پیسے کمی سے 76.35 روپے کا ہوگیا، ایک ہفتے میں سعودی ریال 10 پیسے کمی سے 74.62 روپے پر آگیا۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

 اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 9 ارب 46 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہوگئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.60 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 32 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

اس کے علاوہ ملکی مجموعی ذخائر 5.70 کروڑ ڈالر اضافے سے 14 ارب 80 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

Exit mobile version