Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2144 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2144 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 2653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کے اضافے 3 ہزار 50 روپے ہوگئی۔

Exit mobile version