حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 247.03 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 246.29 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 140.90 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
مٹی کےتیل کی قیمت میں 3روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 154.90 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
