Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 85 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 342 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 85 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 342 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2755 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی۔

Exit mobile version