ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی بڑھنے کی سالانہ شرح 5.13 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
ایک ہفتے میں آلو فی کلو 3.34 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ لہسن 1.69 فیصد اور کیلے 1.13 فیصد مہنگے ہوئے۔
انڈے، مسٹرڈ آئل، گھی اور خوردنی تیل مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
ایک ہفتے میں زندہ مرغی 3.78 فیصد سستی ہوئی۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر 2.23 فیصد اور دال چنا 1.60 فیصد سستی ہوئی۔
ایک ہفتے میں دال مونگ، دال ماش،دال مسور اور چاول سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
