Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوگیا، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔

100 انڈیکس نئی بلندی پر جا پہنچا، مارکیٹ 1 لاکھ 17 ہزار 341 پوائنٹس کی بلندی پر گئی۔

اختتام پر 1881 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 8 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 461 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 258 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 160 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 95 کروڑ 35 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 46 ارب 36 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 117,341 جبکہ کم ترین سطح 114,719 پوائنٹس رہی۔

Exit mobile version