ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر آ گئی ہے۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار جاری کردیے، دسمبر میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 49.35 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا۔
دسمبر میں سمینٹ کی ایکسپورٹ 7 لاکھ 83 ہزار 550 ٹن ریکارڈ کی گئی جبکہ دسمبر 2023 کے دوران 5 لاکھ 24 ہزار 656 ٹن رہی تھی۔
دسمبر 2024 کے دوران سیمنٹ کی مقامی کھپت میں 4.76 فیصد کمی ہوئی، دسمبر 2024 کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.370 ملین ٹن رہی۔
دسمبر 2023 کی فروخت 3.539 ملین ٹن کے مقابلے میں 4.76 فیصد کم رہی جبکہ دسمبر 2024 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.154 ملین ٹن رہی۔
دسمبر 2023 کی مجموعی فروخت 4.063 ملین ٹن سے 2.23 فیصد زائد رہی، رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت (مقامی اور برآمدات) 22.933 ملین ٹن رہیں۔
پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں 23.881 ملین ٹن کے مقابلے میں 3.97 فیصد کم ہیں، اس عرصے کے دوران مقامی فروخت 18.122 ملین ٹن رہیں۔
پچھلے سال اسی عرصے میں یہ 20.228 ملین ٹن رہی تھیں، جو 10.41 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔
اس عرصے کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 31.69 فیصد اضافہ ہوا۔
موجودہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں برآمدات کا حجم 4.810 ملین ٹن رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران یہ 3.653 ملین ٹن تھا۔
اے پی سی ایم اے کے ترجمان نے مقامی سیمنٹ کی طلب میں مسلسل کمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے ڈیوٹیز اور ٹیکسز میں کمی سے مصنوعات کی قیمت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
