ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 798 روپے کا ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 3 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2711 ڈالر پر پہنچ گیا۔
