Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ 100 انڈیکس میں 1360 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی پر اختتام ہوا۔

100 انڈیکس 1360 پوائنٹس کی کمی سے 113520 پر بند ہوا، 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 115596 ریکارڈ ہوئی جبکہ 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 113482 رہی۔

گزشتہ ہفتے انڈیکس 114880 پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں پورا دن 25 ارب روپے مالیت کے 49 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔

مارکیٹ میں 97 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 298 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔

Exit mobile version