گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ 22 سے 10 فیصد کم ہو کر 12 فیصد پر آگیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جب بھی پالیسی بناتے ہیں تو مسائل کو سامنے رکھتے ہیں، دنیا میں کوویڈ کے مسائل آئے تو ہم نے ان کے حل کے لیے کوشش کی، پوسٹ کوویڈ پیریڈ میں اکانومی میں تیزی سے گروتھ آئی۔
انہوں نے کہا کہ 2022 میں سیلاب کے باعث کافی مشکلات آئیں، پالیسی ریٹ 22 سے 10 فیصد کم ہو کر 12 فیصد پرآگیا ہے، ہم ایکسپورٹرز کو ہر صورت مکمل سہولتیں دینا چاہتے ہیں، کسی بھی فیصلے کا مقصد معیشت کو مضبوط کرنا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پچھلے ماہ مہنگائی بڑھنے کی شرح 4.1 فیصد تھی اس ماہ بھی کم ہوگی، بزنس کمیونٹی کے تعاون سے معاشی مسائل حل ہوئے۔
