Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، نئے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 90 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے سے  2 لاکھ 48 ہزار 885 روپے کا ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کے اضافے سے 2778 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 59 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 450 روپے ہوگئی۔

Exit mobile version