ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، نئے کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 91 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 171 روپے کا ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کے فی تولہ نرخ میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا تھا، 1500 کے مزید اضافے سے تین دن میں سونے کے نرخ 5 ہزار 400 روپے بڑھ گئے ہیں۔
