Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچواں روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کی کمی سے 2930 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ  چاندی کی فی تولہ قیمت 38 روپے کی کمی 3 ہزار 430 روپے ہوگئی۔

Exit mobile version