Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جلد طے پانے کی امید

اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جلد طے پانے کی امید ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے اور مثبت پیش رفت ہو رہی ہے جب کہ رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زر کا ہدف 36 ارب ڈالر رکھا گیا ہے جو گزشتہ تخمینے سے زیادہ ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال میں جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے جب کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف بھی کم کردیا گیا ہے تاکہ معیشت کو مزید استحکام مل سکے۔

جمیل احمد نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 7 سے 8 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے جو معیشت کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version