Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تنازعات کا شکار ہونے کے باوجود فلم ’پٹھان‘ نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

بھارت کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی فلم  ’پٹھان‘ نے تنازعات کا شکار ہونے کے باوجود بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’پٹھان‘ آئی ایم بی ڈی ویب سائٹ پر سرِ فہرست ہے، یہ ویب سائٹ فلموں، ڈراموں، ہوم ویڈیوز، ویڈیو گیمز اور آن لائن اسٹریمنگ کانٹینٹ کے بارے میں یہ معلومات فراہم کرتی ہے کہ عوام کی جانب سے کس قسم کے مواد کو دیکھنے کے لیے زیادہ دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

  ویب سائٹ پر فلم پٹھان کا سرِ فہرست ہونے کا مطلب یہ ہے کہ رواں سال جتنی بھی بھارتی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں، ان میں سب فلموں میں سے شائقین کو سب سے زیادہ بے صبری سے فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز کا انتظار ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو دو ٹوک پیغام

 آئی ایم بی ڈی رینکنگ کے مطابق شاہ رخ خان کی رواں سال ریلیز ہونے والی تینوں فلمیں اور ان کی بیٹی سہانا خان کی ڈیبیو فلم’دی آرچیز‘ بھی رواں سال ریلیز ہونے والی ان 10 بھارتی فلموں کی فہرست میں شامل ہے، جن کو دیکھنے کے لیے فلم شائقین بے تاب ہیں۔

رواں سال ریلیز ہونے والی بھارتی فلموں کی آئی ایم بی ڈی رینکنگ

مزیدپڑھیں: بھارتی سینسر بورڈ نے فلم ’پٹھان‘ میں تبدیلیاں کروا دیں

1- پٹھان

2- پشپا: دی روول- پارٹ 2

3- جوان

4- عادی پرووش

5- سالار

6- وارِثو

7- قبضہ

8- تھلاپتھی 67

9- دی آرچیز

10- ڈنکی

Exit mobile version