امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف منظم مظالم اور مذہبی آزادی کی ابتر صورتحال کا پردہ فاش کر دیا۔
امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کے مطابق مودی حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈے کے تحت بھارت کو “ہندو راشٹرا” بنانے کے لیے اقلیتوں کے حقوق پامال کر رہی ہے، بھارت کو مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں پر “خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار دیا جائے۔

امریکا اور کینیڈا میں سکھ برادری کے قتل کی سازشوں اور ماورائے سرحد جبر پر بھارتی ایجنسی ‘را’ پر پابندیاں لگائی جائیں۔بھارت کی 13 ریاستوں میں تبدیلیِ مذہب جرم قرار، تاہم ہندو مذہب اختیار کرنے پر کوئی سزا نہیں، بھارت کی 20 ریاستوں میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی عائد، عید الاضحیٰ پر مسلمانوں کی قربانی پر سخت قدغنیں لگائی گئیں۔
امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں متنازع ووٹر لسٹ نظرثانی کے ذریعے 90 لاکھ سے زائد نام خارج کر کے مسلمانوں کو ووٹ کے حق سے محروم کر دیا گیا حراستی مراکز بنا کر سینکڑوں بنگالی بولنے والے بھارتی مسلمانوں کو جبری طور پر بنگلہ دیش دھکیل دیا گیا، زیرِ حراست 170 ہلاکتوں پر کوئی کارروائی نہ ہوئی، انتہا پسند جتھے کھلی چھوٹ کے ساتھ اقلیتوں پر حملے کر رہے ہیں۔
اوڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں گرجا گھروں پر حملے اور پادریوں کی تذلیل، منی پور میں 3 پادریوں کو قتل کر دیا گیا، راجستھان اور اترپردیش میں کم از کم 14 مساجد اور درگاہوں سمیت دہلی و گجرات میں عبادت گاہیں مسمار کر دی گئیں، بھارت آزادیِ صحافت میں 180 ممالک میں 157 ویں نمبر پر آ گیا، مسلسل چھٹے سال انٹرنیٹ بندش میں سرفہرست رہا۔
امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کے مطابق بھارت میں 22 ہزار این جی اوز کے لائسنس منسوخ، اب نئے قانون کے ذریعے ان کے اثاثے ضبط کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے کالے قوانین (UAPA) کے تحت عمر خالد، شرجیل امام اور جگتار سنگھ جوہل سمیت اقلیتی رہنما برسوں سے قید ہیں۔