بھارت کی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بالی ووڈ کی معروف ڈائریکٹراور کوریوگرافر فرح خان کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
حال ہی میں معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی تصویر میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو بالی ووڈ کی معروف ڈائریکٹراور کوریوگرافر فرح خان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں؛ شعیب ملک کا انتہائی اہم اقدام
تصویر کے کیپشن میں ثانیہ مرزا نے لکھا ہے کہ “میں جانتی تھی کہ میں نے اپنی بہنوں جیسی دوست کو اس وقت حاصل کیا جب وہ کلب میں سو رہی تھی۔ لیکن انہیں میرے ساتھ رہنا تھا کیونکہ اس دن میرا خاص دن تھا‘‘۔
انہوں نے لکھا کہ “اس پیاری دوست کو سالگرہ مبارک ہو جس کے ساتھ میں ساری رات بیٹھ کر باتیں کر سکتی ہوں، ایک ساتھ کھانا کھا سکتی ہوں اور سارا دن بگ باس کو دیکھ سکتی ہوں ‘‘۔
