Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتہائی کم بجٹ میں تیار کی گئی خوفناک ترین ’ہارر‘ فلم

انتہائی کم بجٹ میں تیار کی گئی خوفناک ترین ہارر  فلم  ”اسکنا مارِنک“ نے ناظرین کی نیندیں چھین لی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے ہدایت کار کائل ایڈورڈ بال نے صرف 15 ہزار ڈالر (تقریباً پیتیس لاکھ روپے) کے بجٹ میں یہ ڈراؤنی (ہارر) فلم بنائی ہے۔

 اس فلم کی ڈیجیٹل شوٹنگ انہوں نے کینیڈا کے شہر ایڈمونٹن میں واقعہ اپنے بچپن کے گھر میں کی۔

اسکنا مارنک کی کہانی دو بچوں کے گرد گھومتی ہے جو آدھی رات کو جاگتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ ان کے والد غائب ہیں جبکہ ان کے گھر کی تمام کھڑکیاں اور دروازے بھی غائب ہوچکے ہیں۔

ایک ٹویٹر صارف کا ’اسکنا مارنک‘ کے بارے میں کہنا تھا کہ ”یہ اب تک کی سب سے خوفناک فلم ہے۔“

یہ بھی پڑھیں: جانیے ایسی ہارر فلم کے بارے میں جس کو دیکھتے ہوئے متعدد افراد دہشت سے بے ہوش ہوگئے

ایک اور صارف نے لکھا کہ،”اسکنامارنک ایک طویل عرصے میں سامنے آنے والی سب سے خالص اور خوفناک ہارر مووی ہے۔ یہ ایک پورٹل کی طرح ہے جو ناظرین کو دوسری دنیا سے جوڑتی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version